کراچی، شاہراہ فیصل دادا بھائی پلازہ کے فلیٹ میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں شاہراہ فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب واقع دادا بھائی پلازہ کی فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو دادا بھائی پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر  جلد قابو پالیا۔

ترجمان کےُمطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان  نہیں ہوا ۔ آگ رہائشی فلیٹ میں  لگی تھی ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔

Load Next Story