کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج، بھارتی پولیس نے ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا
بھارتی حکام کی جانب سے کاکروچ تحریک کے زیر اہتمام مظاہرے کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے دہلی میں 2,000 سے زیادہ مظاہرین اور "کاکروچ" نوجوانوں کی تحریک کے بانی کو حراست میں لے لیا ہے.
بھارت نے دہلی کو سری نگر بنا دیا، بھارتی میڈیا الیکشن کمشنر کے خلاف سی جے پی کا مظاہرہ روکنے کیلئے دہلی میں نیم فوجی دستوں سمیت 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے.
بھارتی میڈیا مودی سرکار نے دہلی میں 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ، میٹرو سٹیشنز بھی بند کردیے، بھارتی میڈیا جمہوریت کی آواز سے خوفزدہ مودی نے دہلی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی.
بھارتی میڈیا مودی سرکار نے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ روکنے کیلئے سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے اور شریک ، کنوینر آشوتوش رانکا اور سورَو داس کو دہلی ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا.
بھارتی میڈیا دہلی پولیس نے سی جے پی کے احتجاج میں شریک معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کو بھی ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا، مگر بعد میں انہیں رہا کردیا گیا.
بھارتی میڈیا ادھر دہلی پہنچنے والے مظاہرین پر پولیس کا سخت لاٹھی چارج جاری، بھارتی میڈیا سیکڑوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا.