کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی اور چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر سی 11 کے قریب سرسید تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوا، جس کی شناخت 35 سالہ محمد ناصر ولد سعید کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا پولیس مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں ٹنکی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عادل ولد زمین خان کے نام سے ہوئی، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں واقعات سے متعلق مزید تفصیلات اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Load Next Story