بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی برقرار،مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے
اسلام آباد:
مودی سرکارکی ناکام اورناقص پالیسیوں کے باعث منی پورمیں حالات روزبروزمزید سنگین شکل اختیارکرتے جا رہے ہیں
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق حالیہ فسادات کے واقعات سےثابت ہوتا ہےکہ مودی سرکارمنی پور میں امن وامان برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔