افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد:

پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

دی پالیسی ڈائیجسٹ کی خصوصی رپورٹ  کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی( سی آئی اے)کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کی تصدیق کر دی۔

دی پالیسی ڈائیجسٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمباروں کا  تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج وداعش کا مشترکہ مرکزبھی  تباہ ہوا۔

بین الاقوامی تحقیقات میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان پر حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔

Load Next Story