پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور اور شیخوپورہ منتقل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز دوسرے شہروں میں منتقل کر دیے ہیں۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
The PCB has moved the ongoing first-class President's Trophy Grade 1 tournament out of Peshawar and Abbottabad after Pakistan's federal government declared a state of emergency and imposed governor's rule in the Khyber Pakhtunkhwa province https://t.co/nwUNvAjNfw
— Cricinfo (@cricinfo) October 12, 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جہاں چھٹے راؤنڈ کا آغاز پیر سے ہوگا۔
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگز مین اکیڈمی کے درمیان میچ 14 اکتوبر سے شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا مقابلہ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
آخری راؤنڈ کے میچز اب 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹی وی کا میچ بھی لاہور میں ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ غنی 70 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
لیگ مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی جس کے مقام کا اعلان ہونا باقی ہے۔