معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف نیا ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان نے معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
راولپنڈی میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نوجوان بیٹر معاذ صداقت اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری مکمل کرنے سے صرف چار رنز کی دوری پر رہ گئے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تاریخی مجموعہ بنانے میں مدد دی۔
پاکستان نے معاذ صادقٹ کے 51 گیندوں پر 96 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
یہ پاکستان کا اپنی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے 2021 میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے۔
Second-highest T20I total on Pakistan soil! 🏏
Pakistan roar their way to 2️⃣1️⃣5️⃣-3️⃣ powered by Maaz Sadaqat's 96 🔥#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan pic.twitter.com/AhrlXTlKpo— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2026
مجموعی طور پر یہ پاکستان کا دوسرا بڑا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکور بھی ہے۔ قومی ٹیم نے 2021 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹوں پر 232 رنز بنائے تھے۔
معاذ نے کپتان صاحبزادہ فرحان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔
ان کے سات چھکے کسی پاکستانی بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے برابر ہیں۔
𝐌𝐀𝐀𝐙 𝐒𝐀𝐃𝐀𝐐𝐀𝐓 - 𝐒𝐈𝐗-𝐇𝐈𝐓𝐓𝐈𝐍𝐆 𝐏𝐇𝐄𝐍𝐎𝐌 💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2026
Astonishing striking witnessed by fans in Pindi 🙌#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan pic.twitter.com/TW8fjwRgjS
یاد رہے کہ اپنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے معاذ نے ڈیبیو میچ میں بھی نصف سنچری بنائی تھی۔