ڈربن ٹیسٹ: لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپ ریکارڈ بنا دیا

لبوشین کی یہ کارکردگی ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد اعداد و شمار میں ایک دلچسپ اضافہ ہے

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں یکساں رنز اور گیندیں کھیل کر ایک نایاب ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لبوشین نے دونوں اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37 رنز اسکور کیے۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 20 رنز بنانے اور 20 سے زائد گیندیں کھیلنے والے بیٹرز میں یہ اپنی نوعیت کا محض دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر سید کرمانی نے 1977-78 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں 62 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے۔

لبوشین کی یہ کارکردگی ٹیسٹ کرکٹ کے منفرد اعداد و شمار میں ایک دلچسپ اضافہ ہے۔

Load Next Story