وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی

کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چودھری اور خالد مقبول سمیت دیگر شامل

اسلام آباد:

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبے میں گورننس، لا اینڈ آرڈر اور روز مرہ کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئیر مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چودھری، خالد مقبول صدیقی کمیٹی شامل ہیں، مانیٹرنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی، بی اے پی اور آئی پی پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

Load Next Story