سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟

انسٹاگرام پر آمد کے بعد سیف علی خان نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو فالو کیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے طویل عرصے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ متعارف کرا دیا ہے۔

اکاؤنٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں فالو کرنا شروع کردیا، جبکہ اداکار نے اپنی پہلی پوسٹ میں پٹودی ہاؤس کی لائبریری کی جھلک پیش کی۔

انسٹاگرام پر آمد کے بعد سیف علی خان نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو فالو کیا۔ کرینہ نے بھی انہیں فالو بیک کرکے اس کا جواب دیا۔

سیف پہلے ایک انٹرویو میں بتا چکے ہیں کہ ان کا ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ تھا، جسے وہ صرف دوسروں کی پوسٹس دیکھنے اور براؤزنگ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ تاہم، سوشل میڈیا کی عادت پڑنے اور مسلسل تشہیری سرگرمیوں کے دباؤ سے بچنے کے لیے وہ اپنا اکاؤنٹ عوام کے سامنے لانے سے گریز کرتے رہے۔

اداکار کو حال ہی میں پریا درشن کی فلم ’حیوان‘ میں اکشے کمار کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس فلم کے ذریعے دونوں اداکار 17 برس کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر اکٹھے نظر آئے۔

سیف کی انسٹاگرام پر آمد نے ان کے مداحوں کو اب اداکار کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مزید جھلکیاں دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Load Next Story