فرانس: اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر پر فائرنگ کرنے والا طالب علم گرفتار

طالب علم نے پستول گٹار کیس میں چھپا رکھا تھا

فرانسیسی پولیس نے اپنے مڈل اسکول کے پرنسپل اور ایک ٹیچر پر گولی چلانے کے شبہ میں ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے پستول گٹار کیس میں چھپا رکھا تھا، پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں پرنسپل اور ٹیچر دونوں زخمی ہوئے ہیں۔

استغاثہ نے بتایا کہ اوبگن علاقے کے جوزف لکانال مڈل اسکول کے عملے کے ایک رکن نے اسکول کی دو منزلوں پر گھومتے ہوئے متعدد گولیاں چلانے والے لڑکے کو غیر مسلح کیا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

اوبگن علاقہ بحیرہ روم کے بندرگاہی شہر مارسیل سے تقریباً 15 کلومیٹر مشرق میں ہے۔

Load Next Story