بھارت; جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ریاستی سرپرستی حاصل، شہر گوا منشیات کا گڑھ قرار
مودی اور امیت شاہ کی سرپرستی نے گوا کو منشیات کا گڑھ بنا دیا
فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارت سے عالمی سطح تک جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا پھیلاؤ مودی کی مجرمانہ چھوٹ کا نتیجہ ہے.
بھارتی جریدہ دی ہانس انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ مودی اور امیت شاہ کی سرپرستی نے گوا کو منشیات کا گڑھ بنا دیا.
حال ہی میں امریکی محکمۂ انصاف کی رپورٹ بھی عالمی سطح پر سرگرم بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی نشاندہی کر چکی ہے.