’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
اداکار پیدائشی طور پر سیریبرل پالسی بیماری سے متاثر تھے
دنیا بھر میں مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مِٹے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اداکار کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر براؤنزویل میں ہوا، تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر کسی مجرمانہ کارروائی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
اداکار پیدائشی طور پر سیریبرل پالسی بیماری سے متاثر تھے اور معذور افراد کے حقوق کیلئے بھی سرگرم رہے۔