طالبان رجیم میں افغانستان کا مستقبل تاریک
طالبان رجیم میں بدامنی،غربت اور بچوں و لڑکیوں کے حقوق پرغیر قانونی پابندیاں برقرارہیں
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ نے افغان طالبان رجیم میں سنگین جرائم کوایک بار پھربے نقاب کردیا.
اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم میں بدامنی،غربت اور بچوں و لڑکیوں کے حقوق پرغیر قانونی پابندیاں برقرارہیں.
افغانستان میں بچوں کوقتل اور معذور کرنے کے 1415سے زائد واقعات سامنے آئےہیں.
افغانستان میں بچوں کو جنگجو کارروائیوں کیلئے بھرتی اوراستعمال کرنے کے واقعات میں81 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے.