سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

اس میچ کا مقصد مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں دونوں ایشیائی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گی۔

Load Next Story