کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، 5 افراد زخمی

ایک شخص ٹانگ پر گولی لگنے جبکہ باقی ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے، پولیس

فوٹو- فائل

کراچی:

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وارسے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن کربلا گراؤنڈ نیو اتحاد ٹاؤن اسکول کے قریب پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وارسے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت  25 سالہ نوید ولد حبیب  الرحمن، 26 سالہ کفایت اللہ ولد محمد اعظم، 25 سالہ بلال ولد رحمان، 46 سالہ نعیم شاہ ولد جان سید اور 35 سالہ عطا الرحمن ولد محمد شعیب کے ناموں سے کی گئی۔

جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام اصغر نے بتایا کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں تک پہنچ گیا، جھگڑے کے دوران سالار نامی شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کفایت اللہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد سالار موقع سے فرار ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ دیگر افراد ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے، جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے استعمال کا فوری علم نہیں ہوسکا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Load Next Story