احتجاج میں جابرانہ کریک ڈاؤن کے بعد مودی سرکار کوعالمی سطح پر بدترین ہزیمت کا سامنا 

دہلی پولیس پُرامن احتجاج کے جواب میں غیر ضروری اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کررہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

نیو دہلی:

بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ووٹرلسٹوں میں ہیراپھیری، 13 کروڑ سے زائد نام خارج کرنا مودی کو مہنگا پڑ گیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارت نے پُرامن مظاہرین کیخلاف جابرانہ طریقے استعمال کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ احتجاج کی کوریج کرنے والے بھارتی صحافیوں کو ہراساں اورمن مانی طورپرحراست میں لیا گیا، بھارتی چیف الیکشن کمشنرکے اقدامات سے مسلمان اور دیگرمذہبی اقلیتیں شدید متاثرہورہی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹرایلین پیئرسن نے کہا کہ دہلی پولیس پُرامن احتجاج کے جواب میں غیر ضروری اورحد سے زیادہ طاقت استعمال کررہی ہے۔

رائٹرز، نیو یارک ٹائمز سمیت عالمی میڈیا احتجاج کے دوران مودی کی بربریت اور جمہوریت کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کرچکا ہے۔

Load Next Story