فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
36 سالہ فخر زمان مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کو ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر حاصل کیا تاہم ان کی یہ کامیابی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی۔
100 REASONS TO FEAR FAKHAR! 💯💥
— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 13, 2026
- Fakhar Zaman smashes his way into history — First Pakistani batter to hit 100 T20I SIXES! pic.twitter.com/PA6KHkLZMx
فخر زمان اس میچ سے قبل 99 چھکے لگا چکے تھے اور انہیں تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔
تاہم ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور وہ 12 رنز بناکر ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری جانب کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔