اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا

نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے

اسلام آباد:

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا۔

چوری کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان گھر سے 7 موبائل فون سمیت قیمتی اشیا بھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیش میں پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کے باعث وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

Load Next Story