دستاویزات نہ ہونے پر لاہور میں 17 افغان باشندے زیر حراست
زیرحراست افغان باشندوں کو تھانہ فیکٹری ایریا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی
لاہور:
لاہور سے سترہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی جس میں افغان باشندے دوران چیکنگ شناختی کوائف فراہم نہیں کرسکے۔
پولیس کے مطابق زیرحراست افغان باشندوں کو تھانہ فیکٹری ایریا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سے تفتیش کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔