جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
جنوبی افریقی کرکٹ میں چاڈ لیکاک نے ناقابلِ یقین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
19 سالہ بولر نے منگل کو پیٹرمارٹزبرگ میں سی ایس اے پرو ٹوئنٹی کپ کے دوران کے زیڈ این اِن لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹنز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بہترین بولنگ بھی ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بیورن ہینڈرکس کے پاس تھا جنہوں نے 2014 میں 29 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔
لیکاک نے اننگز کے 19ویں اوور میں پہلے لیوس ڈو پلائے کو آؤٹ کیا جس کے ایک گیند کے بعد اگلی چار گیندوں پر مزید چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
Five wickets in a single over 🤯
— Cricinfo (@cricinfo) October 14, 2026
KwaZulu-Natal Inland's Chad Laycock achieved the extraordinary feat against Titans yesterday in South Africa's Pro20Cup 🔥 pic.twitter.com/YzN1OpwsDJ
یوں انہوں نے مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تاہم ان کی شاندار کارکردگی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔
Chad Laycock With A FIVE-WICKET Penultimate Over! 🙌
— Domestic Cricket South Africa (@DomesticCSA) October 14, 2026
The Tuskers fast bowler produced an unbelievable spell of 6/26 in just four overs against the Momentum Multiply Titans in yesterday’s YesPlay Pro20 Cup match, including a staggering FIVE WICKETS IN A SINGLE OVER in the 19th… pic.twitter.com/TbLLTWIPP3
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے زیڈ این اِن لینڈ کی ٹیم 183 رنز بنا سکی اور 21 رنز سے میچ ہار گئی۔
لیکاک نے بیٹنگ میں بھی ناقابلِ شکست 31 رنز بنائے۔