انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا

فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

توانائی ضروریات پوری کرنے اور مالیاتی دباؤ میں کمی کےلیے سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی توقعات اور مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ 

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ریفائنری کے قیام میں متوقع سرمایہ کاری، وزارت خزانہ کا اصلاحات کے تسلسل کے ذریعے بیرونی دنیا کے ساتھ شراکت داری میں امداد کو تجارت وسرمایہ کاری میں منتقلی کی حکمت عملی سے انفلوز کی آمد کی امیدوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ 

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 276روپے 70پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن رسد میں بہتری آتے ہی متعلقہ ریگولیٹر اور معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 01پیسے کی کمی سے 276 روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 13پیسے کے اضافے سے 278 روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Load Next Story