کراچی، گھر کے باہر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے پر 11 سالہ بچہ جاں بحق

اذان تین بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں جمعہ گوٹھ قبرستان کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ بچہ اذان جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق بچے کی لاش ابراہیم حیدری تھانے منتقل کی گئی جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔

متوفی بچے کے والد کامران کے مطابق اذان نے گھر کے باہر نصب پول کو چھوا تو اسے کرنٹ لگا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اذان تین بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔

والد کامران نے علاقے میں بجلی کے غیرقانونی کنڈوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کنڈوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی تو چاہتے تھے، لیکن قانون کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔

Load Next Story