کراچی، سعید آباد ٹرمینل کے قریب شاہین فورس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار
ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد، پولیس
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد میں سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
سعید آباد پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت اکرم جبکہ ساتھی کو صبور کے نام سے شناخت کیا گیا۔
جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔