14 اور15اکتوبر1947ء، ڈوگرہ اقتدار کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت تحریکِ آزادی کشمیرکا اہم باب
تحریکِ آزادی کشمیر قیامِ پاکستان کے وقت سے ہی کشمیری مسلمانوں کی سیاسی امنگوں اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد سے جڑی ہوئی تھی.
19جولائی 1947ء کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کرکے کشمیری مسلمانوں کی سیاسی خواہش کا اظہار کیا.
مہاراجہ کے بھارت سے الحاق کے عزائم اورڈوگرہ فورسز کے مظالم کیخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد نے ان کی مزاحمت کو مزید منظم کیا.
راجہ سخی دلیر خان نے سرساوہ اور کوٹلی میں ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا اور فاتح کوٹلی کے نام سے پہچانے گئے.
سرساوہ کی جغرافیائی اہمیت نے اسے ڈوگرہ افواج کے خلاف مزاحمت کا اہم محاذ بنایا جبکہ یہاں کی کامیابی نے تحریک آزادی کشمیرکی جدوجہد کو مزید تقویت دی.