شائے ہوپ نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، مزید کئی ریکارڈز برابر کردیے
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں شائے ہوپ نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کرس گیل اور ایون لوئس دو، دو سنچریاں بنا چکے تھے۔
وہ بطور کپتان تین سنچریز بناکر روہت شرما اور بابر اعظم کے برابر بھی آگئے۔
MOST T20I CENTURIES AS A CAPTAIN! 🏏
— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 14, 2026
Shai Hope – 3 centuries in 35 innings
Rohit Sharma – 3 centuries in 62 innings
Babar Azam – 3 centuries in 78 innings pic.twitter.com/EBurUJULJU
شائے ہوپ نے اس اننگز کے ساتھ ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کی فہرست میں بھی جگہ بنا لی۔
وہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔
مزید برآں، ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے اور کرس گیل کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 16 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
Shai Hope becomes the fourth man to score 2000 T20I runs for West Indies 👏 pic.twitter.com/OvXjCRKD44
— Cricinfo (@cricinfo) October 14, 2026
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 17 اکتوبر کو بینگلور میں کھیلا جائے گا۔
Shai Hope, what have you been eating in India?
— Cricinfo (@cricinfo) October 15, 2026
He's having a sensational tour 🔥 pic.twitter.com/sxFSWsnriP