لیونل میسی کے ہاتھوں میں اٹھائی گئی فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نیلامی کیلیے تیار

میسی کی ٹرافی اٹھانے والی تصویر انسٹاگرام پر بھی غیر معمولی مقبول ہوئی تھی جسے 7 کروڑ سے زائد لائکس ملے

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ہاتھوں میں اٹھائی گئی فیفا ورلڈکپ 2022 کی ٹرافی نیلامی کے لیے پیش ہوگی۔

رچمنڈ آکشنز کے زیر اہتمام یہ یادگار ریپلیکا ٹرافی 7 نومبر 2026 کو ہونے والی پہلی اسپورٹس میموریبیلیا نیلامی کا حصہ ہوگی۔

یہ وہی ریپلیکا ہے جسے قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے جشن کے دوران اٹھایا تھا۔

بعد ازاں اسے بیونس آئرس کے نیشنل ہسٹوریکل میوزیم میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دی تھی۔

مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 3-3 سے برابر رہا تھا۔ میسی نے دو جبکہ کائیلیان ایمباپے نے تین گول کیے تھے۔

اس ریپلیکا کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ارجنٹینا کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں کے دستخط اس پر موجود ہیں۔

میسی کی ٹرافی اٹھانے والی تصویر انسٹاگرام پر بھی غیر معمولی مقبول ہوئی تھی جسے 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد لائکس ملے۔

Load Next Story