دیر اسکول حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بھی زندگی کی بازی ہار گئے
دیر کالونی پشاور میں نجی اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی زندگی کے بازی ہار گئے پانچوں بچے آپس میں قریبی رشتے دار تھے۔
دیر کالونی کے رہائشی منگل خان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں اس کا 9 سالہ بچہ عامر خان جبکہ اس کی بھتیجی رومیسا جاں بحق ہوگئی، جاں بحق عامر اور رومیسہ دونوں اسی سکول میں پڑھ رہے تھے۔
بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ اس کے دیگر تین رشتہ دار بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسکول کی عمارت جب گرگئی تو انہیں اطلاع ملی اور وہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے تاہم کچھ دیر بعد انہیں اطلاع ملی کہ اس کے گھر کے بچے اسپتال میں ہیں اور وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اس حادثے نے انکی ہستے بستے گھر کو اجاڑ دیا۔۔