اداکارہ سکینہ خان نے دوسری شادی کرلی، دلہن کے روپ میں تصاویر شیئر کردیں

امریکا میں ہونے والی شادی کی جھلکیوں میں سکینہ خان اپنے دولہا کے ساتھ نظر آرہی ہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سکینہ خان نے زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے امریکا میں ہونے والی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جن میں وہ سرخ عروسی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔

سکینہ خان پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے علاوہ مختلف اشتہاری مہمات میں بھی کام کرچکی ہیں۔ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین میں پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں اور مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، خواہ کردار منفی ہو یا کسی مشکل صورتِ حال سے دوچار خاتون کا۔

اداکارہ نے 2021 میں بھی اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم وہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔ اب انہوں نے ایک بار پھر زندگی کا نیا سفر شروع کیا ہے۔

امریکا میں ہونے والی شادی کی جھلکیوں میں سکینہ خان اپنے دولہا کے ساتھ نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک منظر میں وہ شادی کے روایتی انداز میں تقریب کے دوران آگے بڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا سرخ عروسی لباس اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

Load Next Story