کراچی میں کتے کے کاٹے کا شکار ایک اور شخص انتقال کرگیا
کراچی میں سگ گزیدگی اور ریبیز کا شکار ایک اور شہری انتقال کرگیا جس کے بعد رواں سال میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی 70 سالہ بزرگ کو ریبیز کی علامات پر جناح اسپتال گزشتہ روز منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شہری کو 20 روز قبل بائیں ہاتھ اور پاؤں پر کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد شہری نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق مریض ایف جی او وارڈ میں داخل تھا جو آج انتقال کرگیا۔ جناح اسپتال میں اب تک ریبیز سے9 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ رواں سال ریبیز سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔