ہماری ٹرافیاں واپس دے دو؛ بھارتی صحافی کا پاکستانی مداح سے مطالبہ، بابراعظم کیلیے بھی پیغام
بھارتی صحافی اور میزبان شبھانکر مشرا نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوران ایک پاکستانی مداح سے گفتگو میں ایشیا کپ کی ٹرافیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہماری ٹرافیاں واپس دے دو۔
پاکستانی مداح نے ہفتے اور اتوار کے میچز پیر اور منگل کو منتقل کرنے کی تجویز دی تو مشرا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ پہلے ہماری دونوں ٹرافیاں واپس کریں، پھر میچز کا منصوبہ بنائیں۔
پاکستانی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق سوال پر مشرا نے کہا کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں میں بار بار تبدیلی اور انتخاب میں سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں محمد حارث اور صائم ایوب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب بطور بولنگ آل راؤنڈر بھی متاثر کن دکھائی دے رہے ہیں۔
بابر اعظم کی فارم پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مداح نے کہا کہ بابر مشکلات کا شکار ہیں اور پاکستان انہیں ضائع کر رہا ہے۔ اس پر مشرا نے بابر کی جانب سے ماضی میں ویرات کوہلی کے لیے کیے گئے ٹوئٹ ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یہی پیغام بابر کے لیے بھی دہرایا۔