سعودی اتحاد نے حوثیوں کا کروز میزائل مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی
سعودی اتحاد نے حوثیوں کے میزائل حملوں اور کروز میزائل مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی
سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا سے منسوب حملوں اور کروز میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں حوثی ملیشیا کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جازان میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حملے کی ویڈیو دکھائیں۔
المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف: مشاهد لاعتراض وتدمير صاروخ كروز.#واس pic.twitter.com/1SGDXoX2AD
— واس العام (@SPAregions) October 15, 2026
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے ایک کروز میزائل کو بھی فضا میں روک کر تباہ کرنے کی ویڈیو بھی دکھائی۔
اتحادی فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری حوثی ملیشیا سے منسوب کی ہے تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے وقت، ممکنہ جانی و مالی نقصان اور میزائل کو روکنے کی کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف: مشاهد من اعتداءات ميليشيا الحوثي الإرهابية على (مطار أبها الدولي - مطار نجران الدولي - مطار الملك عبدالله الدولي بجازان) التي تم عرضها في المؤتمر الصحفي اليوم.#واس pic.twitter.com/lSk9InOHKh
— واس العام (@SPAregions) October 15, 2026
یاد رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملے میں پائلٹ سمیت 13 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے سے اس کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔