حیدرآباد، بزرگ دادا پر تشدد کرنے والا پوتا ساتھی سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب خاصخیلی اور عرفان علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے

حیدرآباد:

حیدرآباد کے علاقے پبن کے گاؤں قبولانی میں بزرگ دادا پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب خاصخیلی اور عرفان علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار زوہیب تشدد کا شکار بزرگ کا پوتا جبکہ عرفان علی اس کا دوست ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی زین بلوچ کو تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پبن پولیس نے وائرل ویڈیو میں بزرگ پر تشدد کرتے دکھائی دینے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Load Next Story