کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی:

شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز فور خیابان اتحاد سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالحمید کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایک اور واقعہ میں پورٹ قاسم ٹریلر پارکنگ ایریا کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 22 سال ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story