کراچی، سائٹ ایریا میں گودام میں آگ، ریسکیو آپریشن کے دوران فائر مین گر کر شدید زخمی

فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

کراچی کے سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہیں آگ بجھانے کے دوران کمپنی کا فائر مین سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر مصروف ہیں، جبکہ آگ بجھانے کے دوران کمپنی کا فائر مین اسد سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تھے، تاہم آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جہاں کپڑا، دھاگا، گتا اور دیگر سامان موجود ہے۔

فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

آپریشن کے دوران کمپنی کا فائر مین اسد سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھتے ہوئے گر گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

Load Next Story