جعلی دستاویزات پر بھرتیاں، مودی حکومت کے ناقص انتظامی نظام پر سوالیہ نشان
بھرتی بی ایس ایف کے 400 اہلکاروں کی اہلیت مشکوک قرار دے دی گئی
بھارتی سیکیورٹی فورسرز میں دستاویزات کی ناقص تصدیق اور حساس عہدوں پر بھرتی نے مودی حکومت کی نالائقی کو آشکار کر دیا.
بھارتی جریدہ دی پرنٹ کے مطابق بھارت میں ناقص تصدیق کے باعث سالوں سے بھرتی بی ایس ایف کے 400 اہلکاروں کی اہلیت مشکوک قرار دے دی گئی.
متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد مودی نے خود امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کیے تھے، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق ادارے نے تقریباً 8 سال تک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری ہی نہیں کیے.