خلیل الرحمٰن قمر نے صبا قمر کے بولڈ لباس سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کر دی

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے لکھے ہوئے ڈراموں میں بولڈ لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتے

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ صبا قمر کے بولڈ لباس سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کر دی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبا قمر سے متعلق اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں، کیونکہ لباس کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر جو چاہیں پہن سکتی ہیں، وہ کسی کو روک نہیں سکتے، یہ معاملہ اللہ اور متعلقہ شخص کے درمیان ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد خود مکمل لباس پہنتے ہیں لیکن خواتین کو کم لباس پہننے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ان کے اس بیان نے ایک مرتبہ پھر لباس اور ذاتی آزادی سے متعلق بحث چھیڑ دی۔

Load Next Story