میرے لیے اب تک 70 رشتے آچکے ہیں، اسرا عائشہ کا انکشاف

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی شادی شدہ مرد سے نکاح کر کے دوسرے کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتیں

معروف پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا 5‘ کی رنر اپ اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کے 60 سے 70 رشتے آچکے ہیں، جن میں کئی شادی شدہ مرد بھی شامل تھے۔

حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اسرا عائشہ نے بتایا کہ ان کی دادی ان کی شادی چچا کے بیٹے سے کروانا چاہتی تھیں، تاہم وہ پہلے اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ایک شادی شدہ سیاستدان نے بھی انہیں رشتہ بھیجا اور شادی پر رضامندی کے بدلے گاڑیاں، کریڈٹ کارڈز، سفری سہولتیں اور دیگر آسائشیں دینے کی پیشکش کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی شادی شدہ مرد سے نکاح کر کے دوسرے کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسا شریکِ حیات چاہیے جو خواتین کی عزت کرے اور صرف انہی کا ہو۔

Load Next Story