سیف علی خان کے بجائے بہن کو 10 ارب کی خاندانی جائیداد کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے اپنے خاندان کی 10 ارب بھارتی روپے سے زائد مالیت کی تاریخی وراثت کی دیکھ بھال سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صبا پٹودی نے بتایا کہ ان کے مرحوم والد اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی نے خاندانی ورثے کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی۔
صبا پٹودی بھوپال میں خاندان کی جائیداد اور اوقافِ شاہی ٹرسٹ کے معاملات کی نگرانی کرتی ہیں جن میں مساجد، فلاحی املاک اور مکہ و مدینہ جانے والے زائرین سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔
صبا پٹودی خواتین کیلئے اسپتال اور لڑکیوں کیلئے اسکول قائم کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں، تاہم جائیداد سے متعلق قانونی معاملات کے باعث منصوبے زیرِ التوا ہیں۔
واضح رہے کہ 10 ارب روپے کی مالیت مجموعی خاندانی ورثے کا تخمینہ ہے، صبا پٹودی کی ذاتی دولت نہیں۔