شادی کی 14ویں سالگرہ: کرینہ کپور نے سیف علی خان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
کرینہ کپور اور سیف علی خان کی ملاقات 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اداکارہ نے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کی شادی سے پہلے کی محبت بھری یادوں سے لے کر فیملی ہولیڈیز تک کے خوبصورت لمحات شامل ہیں۔