کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کی 56ویں سالگرہ منائی گئی

منفرد گائیکی، میوزک اور اسٹائل دنیا بھر میں آج بھی مقبول، موسیقی کے نئے رجحانات دیے

منفرد گائیکی، میوزک اور اسٹائل دنیا بھر میں آج بھی مقبول، موسیقی کے نئے رجحانات دیے۔ فوٹو : فائل

کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کے مداحوں نے گزشتہ روز ان کی 56 ویں سالگرہ منائی۔


اپنی منفرد گائیکی اورخوبصورت انداز سے کئی دہائیوں تک دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن نے 6 سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر مائیکل جیکسن نے جو گایا کمال گایا۔1971ء میں ان کا پہلا سولو البم ''آف دی وال'' سامنے آیا، 1982ء میں ''تھرلر'' نے انھیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانیوالے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنوبی ایشیا میں اس کا میوزک، ڈانس اور اسٹائل بے حد مقبول ہوا اور یہاں تک کہ دنیا کی دوسری فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اس کے گہرے اثرات ہیں اور مائیکل جیکسن کا سحر بالی ووڈ اسٹارز متھن چکروتی، جاوید جعفری، ہریتک روشن اور پربھو دیو جیسے منفرد اسٹائل کے اداکاروں کے سر چڑھ کر بولتا رہا اور متھن چکروتی تو اتنے متاثر تھے۔
Load Next Story