ایلون مسک کی اُڑنے والی کار گر کر آگ کی لپیٹ میں، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

یہ واقعات کار کی کامیاب لانچنگ سے قبل پیش آئے

(تصویر: ایکس)

ایلون مسک کی اُڑنے والی کار کی آزمائشی پروازوں کے دوران آگ کے شعلوں میں گھر کر تباہ ہونے کی حیران کن ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ یہ واقعات کار کی کامیاب لانچنگ سے قبل پیش آئے۔

یہ سنسنی خیز ویڈیو ٹیکساس میں اسپیس ایکس کی ایک تقریب کے دوران نئی ٹیسلا سپر کار دی روڈسٹر کی رونمائی کے موقع پر دکھائی گئی۔

پسِ پردہ منظرکشی پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک بلند سیاہ ٹاور کے اندر اپنے راکٹ انجنوں کی آزمائش کرتی ہے لیکن بعد ازاں زمین پر گر کر آگ کے شعلوں میں گھر جاتی ہے۔

راکٹ انجنوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹاور کے اندر کئی رسّیوں کے ذریعے گاڑی کو معلق کرکے بھی آزمائشی تجربات کیے گئے۔

لیبارٹری کے اندر ہونے والے تجربات کے علاوہ ویڈیو میں اسپورٹس کار کو سڑک پر کامیابی کے ساتھ ہوا میں بلند ہوتے اور اپنے تھرسٹرز کی مدد سے بحفاظت زمین پر اترتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے دیگر مناظر میں روڈسٹر کو ایک ڈھلوان سڑک پر چلتے اور الٹا لٹکے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو روڈسٹر کی تیاری اور ترقی کے مراحل کے حصے کے طور پر دکھائی گئی، جس سے بظاہر ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی کی اُڑنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد تجربات کیے گئے ہیں۔

دو افراد کی گنجائش رکھنے والی یہ اسپورٹس کار خود کو فضا میں بلند کرنے اور بحفاظت زمین پر اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Load Next Story