پشاور اسکول سانحے میں 10 سالہ اکلوتا بصیر بھی جاں بحق، 21 سال بعد پیدا ہوا تھا

بصیر کو بڑے ناز سے پالا جارہا ہے، ماں باپ کی آنکھوں کا تارا عبدالبصیر بڑی محبت سے پیش آنے والا بچہ تھا

بصیر کی ایک یادگار تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

پشاور:

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا دس سالہ عبدالبصیر بھی جان کی بازی ہار گیا جو 21 سال بعد پیدا ہوا تھا، اکلوتے بیٹے کی یاد میں والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دس سالہ عبدالبصیر ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، جسے بڑے ناز و نخرے سے پالا جاتا جارہا تھا، ماں باپ کی آنکھوں کا تارا عبدالبصیر بڑی محبت سے پیش آنے والا بچہ تھا جس کی جدائی میں رشتہ دار عزیز و اقارب بھی غم سے نڈھال ہیں۔

عبدالبصیر 21 سال بعد پیدا ہوا تھا، اکلوتے بیٹے کو یاد کرکے والدین کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں، والد کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی گھر آتے عبدالبصیر ان سے لپٹ جاتا تھا۔

اسکول کے افسوس ناک واقعہ میں عبدالصیر کے دوست بھی زندگی کی بازی ہار گئے علاقے میں غم کا سماں ہے اور ہر آنکھ آشکبار ہے۔

Load Next Story