اسپین کے اسکیٹ بورڈر نے تیز رفتار ی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک اسکیٹ بورڈر نے کینیڈا میں ڈھلوان پر اسکیٹ بورڈ چلاتے ہوئے 94.34 میل فی گھنٹہ (تقریباً 151.8 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ 27 سالہ ڈیاگو پونسلیٹ نے کھڑے ہوکر ڈھلوان پر اسکیٹ بورڈ چلانے کی تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انہوں نے کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے علاقے شارلووا میں روٹ دے ایبولمان کی ایک بند سڑک پر یہ غیر معمولی رفتار حاصل کی۔
پونسلیٹ نے ریکارڈ بنانے کے لیے اسی مقام کا انتخاب کیا جہاں اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=lwrcOSB87Nw
ڈیاگو پونسلیٹ کے مطابق انہوں نے اپنی پہلی آزمائشی دوڑ کے دوران 91.27 میل فی گھنٹہ (تقریباً 146.9 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کی تھی۔ یہ رفتار بھی سابقہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی لیکن انہوں نے موسم کی بہتر صورتحال کے انتظار میں مزید پانچ دن گزارے اور بالآخر 22 ستمبر کو 94.34 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی۔
پونسلیٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خود بھی یہ تسلیم نہیں کیا تھا کہ ان کا اصل ہدف 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنا ہے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ شاید ایسا کرنا ممکن نہ ہو۔ لیکن انہیں احساس ہوا کہ وہ خود سے جھوٹ نہیں بول سکتے۔ 91.27 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کے باوجود وہ مطمئن نہیں تھے۔ جب میں نے 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔