بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوکے تحت صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوکے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع نصیرآباد میں فیزون اورٹو کے مجموعی طورپر78 منصوبے مکمل کرلیے گئے، ضلع نصیرآباد میں 78 ترقیاتی منصوبے 74 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قبل ازوقت مکمل کیے گئے۔
ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی اورسڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں، ایف سی بلوچستان،سول انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا۔
نصیر آباد کےعوام نے ترقیاتی منصوبوں کوعلاقے کی خوشحالی، تعمیروترقی اوربنیادی سہولیات کی فراہمی میں سنگِ میل قرار دیا۔