سعودی عرب کے ساحل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے
سعودی عرب کے ساحل پر الجبیل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے ہوئےہیں.
یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق پہلا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں تقریباً 68 ناٹیکل میل (126 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا جس میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔
عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسرا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں 78 ناٹیکل میل (144 کلومیٹر) کے قریب حملہ کیا گیا۔ ٹینکر کو ایک چھوٹی کشتی سے فائر کیے گئے آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے کوارٹر کو نقصان پہنچا۔
دوسرے حملے میں بھی عملے کے تمام ارکان کو محفوظ بتایا گیا جبکہ حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔