پاکستانی فری لانسرز کا نیا سنگ میل، ستمبر میں ریکارڈ زرمبادلہ وصول
پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کمایا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی، جس میں ستمبر 2026 میں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی تا ستمبر 2026 میں پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 55 کروڑ ڈالر رہی، یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کی ایکسپورٹ ارننگ میں 46 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر مالی سال 26-2025 میں ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا۔