انسداد اسمگلنگ کاروائیوں میں ضبط 7.711 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء تلف
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) انسداد سمگلنگ کی کاروائیوں میں ضبط کی جانیوالی 7.711 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء تلف کردی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)، کراچی نے کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ)، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے آئی اے پی ) کراچی کے اشتراک سے گڈاپ ٹاوٴن، کراچی میں ضبط شدہ اور بحقِ سرکار ضبط کی گئی۔
ممنوعہ اشیاء تلف کرنے کی مشترکہ تقریب منعقد کی تلف کی جانے والی اشیاء میں 7.124 ارب روپے مالیت کی منشیات، بھاری مقدار میں شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء شامل تھیں جن میں زائدالمیعاد اور جعلی مصنوعات بھی شامل ہیں۔
ان دیگر اشیاء کی مالیت تقریباً 586.58 ملین روپے تھی جبکہ تلف کی جانے والی تمام اشیاء کی مجموعی مالیت 7.711 ارب روپے بنتی ہے یہ کارروائی کسٹمز ایکٹ، 1969 اور کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) نمبر 12/2002 کے تحت مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی۔
پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ اور ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی تجارت کے خلاف موٴثر کارروائیاں جاری رکھنے، عوامی صحت کے تحفظ، قومی محصولات کی حفاظت اور قانونی تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔