ماہنور علی آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
ماہ نور علی کا اتوار کو فائنل میں ہانگ کانگ کی ہاؤ چنگ چیو سے مقابلہ ہوگا
پاکستان کی ماہنور علی مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں 3 سیڈ شیہان یانگ کو 0-3 سے ہرا کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔
ماہ نور علی کا اتوار کو فائنل میں ہانگ کانگ کی ہاؤ چنگ چیو سے مقابلہ ہوگا۔
ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔