سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
فوٹو: فائل
سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600روپے کی کمی سےنئی قیمت 4لاکھ 39ہزار 36روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372روپے کی کمی سے 3لاکھ 76ہزار 402روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے کی کمی سے 6ہزار 175روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کی کمی سے 5ہزار 294روپے کی سطح پر آگئی ہے۔